ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے دنیا بھر میں کوئی بھی ملک سیاسی و معاشی اعتبار سے محفوظ نہیں ہے، گزشتہ ماہ ڈالر کے نرخ کا 7 ترک لیرے تک بڑھنا بھی اقتصادی قاتلانہ حملے کی کوششوں کی ایک دلیل تھا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میںآک پارٹی کے توسیع شدہ ضلعی چیئرمینوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ امریکا کے دھمکی آمیز مو¿قف کی بنا پر اب کوئی بھی ملک سیاسی و اقتصادی اعتبار سے محفوظ نہیں۔خطاب میں زر مبادلہ کے بلند نرخوں سے متعلق اپنے جائزے پیش کرنے والے صدر نے کہا کہ" ماہِ اگست میں ڈالر کے نرخ کا 7 ترک لیرے تک بڑھنا کسی اقتصادی قاتلانہ حملے کی کوششوں کی ایک دلیل تھا۔
دنیامیں کوئی بھی ملک سیاسی و معاشی اعتبار سے محفوظ نہیں:ترک صدراردوان
Sep 15, 2018 | 13:33