مکتوب دوبئی … طاہر منیر طاہر
پاکستان سے حضرت خواجہ محبوب الٰہی سجادہ نشین دربار عالیہ وادی عزیز شریف کی شرکت
تقریب کا انعقاد صوفی فرحان محبوبی نقش بندی خادم اور خلیفہ مجاز نے دوبئی میں کیا
پیر صاحب کے مریدین اور معتقدین کی تقریب میں بھرپور شرکت
محبوب المشائخ حضرت الحاج خواجہ محبوب الٰہی ماہ رواں میں تین روزہ اصلاحی و تبلیغی دورہ کے لئے متحدہ عرب امارات اور سلطنت آف عمان تشریف لائے۔ دربار عالیہ وادی عزیز شریف چنیوٹ کے سجادہ نشین خواجہ محبوب الٰہی دو دن متحدہ عرب امارات میں رہے اور دوبئی و راس الخیمہ میں اصلاحی تبلیغ کی۔ دوبئی میں روحانی محفل کا انعقاد ہولیڈے اِن انٹرنیشنل ہوٹل میں ہوا جبکہ دوسری روحانی محفل راس الخیمہ میں ہوئی جس میں حضرت خواجہ محبوب الٰہی کے مریدین اور معتقدین نے شرکت کی۔ بعد ازاں حضرت صاحب تبلیغی دورہ کے لئے سلطنت آف عمان تشریف لے گئے۔ دوبئی میں تقریب کا اہتمام صوفی فرحان نقشبندی صدر علماء و مشائخ ونگ برائے مڈل ایسٹ نے کیا۔ صوفی فرحان نقشبندی خادم و خلیفہ مجاز دربار عالیہ وادی عزیز شریف کی طرف سے منعقدہ روحانی محفل میں اماراتی بزنس مین بو عبداللہ، میاں منیر ہانس، سردار سرکانی، ذوالفقار علی مغل، قمر گوندل، علی امجد گجر، اسلم محبوبی، مرزا عتیق محبوبی، انجینئر طلحہ اور دیگر متعدد مریدین و معتقدین نے شرکت کی اور روحانی محفل سے فیض حاصل کیا۔ صوفی فرحان نقشبندی کے زیراہتمام اللہ والا ڈیرہ دوبئی میں انقعاد پذیر ہونے والی محفل میں محرم الحرام کی مناسبت سے بیان کیا گ یا اور شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ لوگوں کی اصلاح کے لئے درس بھی دیا گیا۔ اجتماعی طور پر شہدائے کربلا اور اتحاد بین المسلمین کے لئے دعا بھی کی گئی۔