شارجہ میں اعلیٰ معیار کا پاکستانی سکول

مکتوب دوبئی … طاہر منیر طاہر

پامیر پرائیویٹ سکول شارجہ جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہے
سکول کی عمارت پر 50 ملین درھم کی خطیر رقم خرچ ہوئی ہے
تعلیم کا معیار بھی بین الاقوامی سٹیڈیم پر ہوگا

ایک عرصہ کے بعد شارجہ میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ترین سکول متعارف ہوا ہے جس کا نام ’’پامیر پرائیویٹ سکول شارجہ‘‘ ہے۔ گزشتہ دنوں سکول ہذا کے بارے آگاہی کا ایک سیشن ہوا جس میں اوورسیز ڈائریکٹر خالد گورسی، پرنسپل پامیر پرائیویٹ سکول شارجہ عزیزہ حسن علی، چیف ایگزیکٹو اقصی،ٰ ایجوکیشن ڈاکٹر خالد شیخ، اکیڈمک کرآرڈی نیٹر عضورا سدھیر اور بدر اعجاز کے علاوہ سکول کے سٹاف اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا۔
پامیر پرائیویٹ سکول جدید دور کے عین تقاضوں کے مطابق ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کی پہچان ہے۔ سکول میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار سٹاف میسر ہے جس میں اکیسویں صدی کے تعلیمی تقاضوں اور پاکستانی تعلیمی معیار کے بارے روشناس کرایا گیا ہے۔ سکول کی عمارت اعلیٰ معیار اور جدید ترین ڈیزائن کے مطابق پچاس ملین درھم کی خطیر رقم سے تعمیر کی گئی ہے جو کہ بیرون ملک پاکستان کی پہچان ہے۔ پامیر پرائیویٹ سکول بیرون ملک پاکستانیوں کے ل ئے ایک تحفہ ہے جبکہ یہ سکول تمام دیگر پاکستانی سکولوں کی نسبت بڑھ کر ہے اور اپنی مثال و پہچان آپ ہے۔ سکول کی انتظامیہ نے کہا کہ اس سکول میں تعلیمی معیار کو برقرار رکھا جائے گا اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ شارجہ میں بین الاقوامی معیار کے سکول کے قیام پر یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پامیر پرائیویٹ سکول شارجہ بیرون ملک اپنے وطن پاکستان کا نام بلند کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...