اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) نیب نے گزشتہ 22ماہ کے دوران متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 600مقدمات دائر کئے ، بدعنوانی کے210 1 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں جن کی مالیت1900ارب روپے بنتی ہے ۔ نیب کی انسداد بدعنوانی کارروائیوں میں عالمی تعاون بڑی رکاوٹ ہے ۔ نیب رپورٹ کے مطابق بیرون ملک بھیجے گئے خطوط کا جواب ہی نہیں آتا، ایک سال میں باہمی قانونی معاونت کیلئے 50خطوط لکھے ۔ نیب رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بیرون ملک سے صرف پانچ خطوط کا جواب آیا جبکہ نیب رپورٹ کے مطابق بیرون ملک بھیجے گئے 45خطوط کا جواب ہی نہیں آیا، نوازشریف کی بیرون ملک جائیدادوں اور کمپنیوں سے متعلق خط کا جواب نہین آیا، بیرون ملک مطلوب سات ملزمان کی حوالگی کی درخواست کررکھی ہے ۔ نیب رپورٹ کے مطابق نیب نے گزشتہ سال کے دوران بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی حوالگی کے قانون کے تحت نیب نے درخواستیں بھجوائی ہیں لیکن ان کا ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا ،نیب نے گزشتہ 22ماہ کے دوران متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 600مقدمات دائر کئے ،نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں براہ راست 71ارب بدعنوان عناصر سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے جو کہ ریکارڑ کارکردگی ہے اس کے علاوہ نیب کے بدعنوانی کے 1210ریفرنسز مختلف احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباً900۱ ارب روپے بنتی ہے ۔
22ماہ کے دوران بدعنوانی کے 600مقدمات دائر ، 210 1 ریفرنسز زیرسماعت
Sep 15, 2019