امارات اقوام متحدہ کے امدادی پروگراموں کیلئے عطیات کے وعدے پورے کرے: امریکی سینیٹرز

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی سینیٹر کرس مرفی کی قیادت میں 7 سینیٹرز نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان کو ایک خط لمیں یمن میں انسانی بحران پر اقوام متحدہ کے پروگراموں کے لئے 75 کروڑ ڈالر کی امداد کیوعدوں کو پورا کرنے کی اپیل کی ہے۔امریکی سینیٹرز کے گروپ نے لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ یو اے ای ایک بار پھر 2019ء میں بھی اقوام متحدہ کی انسانی اپیل پر عطیہ دینے والے ممالک میں سے ایک ہے، لیکن ہم فکر مند ہیں کہ یو اے ای نے ابھی تک کئے گئے 75 کروڑ ڈالر کی رقم کا صرف ایک حصہ ہی مہیا کیا۔امریکی سینیٹرز نے کہا خطیر رقم کے بغیر یمن میں ویکسینشن،اشیائے خوردونوش، ایندھن اور طبی فراہم کرنے والے اقوام متحدہ کے پروگرام کے سامنے مسئلہ پیدا ہو گا جس سے یمن میں لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...