واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے شمالی کوریا کے تین ہیکنگ گروپس پر پابندی لگادی۔ ان گروپوں نے پاکستان سمیت کئی ملکوں میں سائبر حملے کئے تھے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے تحت سیکریٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس سیگل مینڈلکر نے کہا کہ پابندی کی زد میں آنے والے بیلو نوروف، اینڈرائل اور لازارز نامی گروپس شمالی کوریا کی خفیہ ایجنسی آر جی بی کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں جو پہلے ہی امریکا اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کا شکار ہے۔ سیگل مینڈلکر نے کہا کہ محکمہ خزانہ شمالی کورین ہیکنگ گروپس کے خلاف اقدامات اٹھا رہا ہے ۔
پابندی کے شکار شمالی کوریا ئی گروپوں نے پاکستان میں بھی سائبر حملے کئے
Sep 15, 2019