نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں مغل بادشاہ بابر کے نام سے منسوب سڑک کے سائن بورڈ پر سیاہی مل دی گئی۔ انتہا پسند اور متعصب ہندو قوم پرستوں کو اب مسلمانوں کے ناموں سے بھی چڑ آنے لگی۔ نئی دہلی میں مغل بادشاہ بابر کے نام سے بنی سڑک کے سائن بورڈ پر سیاہی مل کر اپنی گری ہوئی ذہنیت کا ثبوت دے ڈالا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے بابر روڈ کے سبھی سائن بورڈ پر اب سیاہی پھیر دی گئی ہے۔ یہ کارروائی ہندوتوا ذہنیت رکھنے والی انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کی بتائی جارہی ہے۔
ہندو انتہا پسندوں کا گھٹیا پن‘ دہلی میں مغل بادشاہ بابر سے منسوب سڑک کے سائن بورڈ پر سیاہی پھیر دی
Sep 15, 2019