حکومت نے جولائی میں 1237 ارب روپے قرض لیا‘ مجموعی حجم 33 ہزار 23 ارب ہو گیا: سٹیٹ بنک

Sep 15, 2019

کراچی(این این آئی) حکومت نے جولائی 2019 میں 1237 ارب روپے قرض لیا جس کے بعد جولائی کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 33 ہزار 23 ارب روپے ہوگیا۔سٹیٹ بینک کیمطابق مجموعی قرضوں میں مقامی قرض 22 ہزار 12 ارب روپے ہے، حکومت کا بیرونی قرض گیارہ ہزار 11 ارب ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا حکومت نے ایک سال میں 8333 ارب روپے قرض لیا ہے، جولائی 2018 میں حکومتی قرضوں کا حجم ساڑھے 24 ہزار ارب روپے تھا، بیرونی قرضوں کی روپے میں مالیت فی ڈالر 163 روپے سے نکالی گئی ہے۔ جولائی میں مقامی سطح پر 1280 ارب روپیہ قرض لیا گیا۔ جولائی میں 43 ارب کی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی گئی۔

مزیدخبریں