لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسداد منشیات کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔ رانا ثناء اللہ کے وکیل نے گاڑی کی نقل و حرکت کی ویڈیو فراہمی پر بحث کی، ڈیوٹی جج نے کہا کہ وہ صرف ارجنٹ میٹرز کی سماعت کر سکتے ہیں، اے این ایف کے وکیل نے بھی مہلت طلب کی۔ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے وراثتی اثاثوں کے بارے میں گمراہ کیا جا رہا ہے انہوں نے نوازشریف کی طرف سے ڈیل کی خبروں کی تردید کی اور کہا جہاں نواز شریف کا پسینہ گرے گا وہ اپنا خون بہا دیں گے۔
رانا ثناء کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز توسیع، درخواست ضمانت پر وکلاء طلب
Sep 15, 2019