سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز ‘افغانستان نے زمبابوے کو 28رنز سے ہر ادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میںافغانستان نے زمبابوے کو 28 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، زمبابوین ٹیم کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ زمبابوین کپتان ہملٹن مسکڈزا نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے 5 وکٹوں پر 197 رنز بنائے، رحمان اللہ اور حضرت اللہ زیزئی نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ٹنڈئی چتارا نے حضرت اللہ کو آئوٹ کیا، وہ 13 رنز بنا سکے، اگلے اوور میں سین ولیمز نے رحمان اللہ کوبھی پویلین بھیج دیا، انہوں نے 43 رنز بنائے، نجیب تراکئی اور اصغر افغان 14، 14 رنز بنا سکے، 90 کے سکور پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد نجیب اللہ زدران اور محمد نبی نے107 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، محمد نبی 38 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، نجیب اللہ 69 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، چتارا اور ولیمز نے 2، 2 اور اینسلے نے ایک وکٹ لی۔ زمبابوین ٹیم 7 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی، ریجس چاکبوا 42 اور کائل جروس 15 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، برینڈن ٹیلر 27، کپتان مسکڈزا 3، کریگ ایرون 10، ٹینو ٹینڈا 20، ریان برل 25 نیولی 15 اور سین ولیمز بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، فرید احمد اور راشد خان نے 2، 2 کریم جنت اور گلبدین نائب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...