ٹیم بیلنس اور مضبوط ‘قائد اعظم ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں: عمر امین

Sep 15, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی میں نادرن ریجن کی قیادت کرنیوالے انٹرنیشنل کھلاڑی عمر امین نے کہا ہے کہ ٹیم ایک بیلنس اور مضبوط ٹیم ہے اور مقابلوں کیلئے مکمل طور پر تیار ہے بیٹنگ اور سپن باولنگ کے شعبے انکے انتہائی مضبوط ہیں سپنر اور نوجوان کھلاڑیوں کے امتزاج کی بنا پر وہ ایک مکمل مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے آئے گی۔ قائد اعظم ٹرافی کے نئے پیٹرن کی وجہ سے کرکٹ کے کھیل میں بہتری آئیگی اور کوالٹی کو فروغ ملے گا اور اس نئے نظام کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے اور کرکٹ بورڈ اس میں بہتری لانے میں سنجیدہ دکھائی دیتا ہے اس سسٹم میں جو کھلاڑی بھی اچھے ہونگے بہتر پرفارم کرینگے اور انکا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ۔ مصباح الحق کے بحیثیت چیف سلیکٹر آنے سے ڈریسنگ روم کا ماحول نہ صرف اچھا ہوگا بلکہ ٹیم میں بھی بہتری آئیگی کھلاڑیوں کے کھیلنے کا معیار بھی بلند ہوگا ۔ قائداعظم ٹرافی کے نئے پیٹرن کی وجہ سے ریجنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ حاصل ہوگا البتہ محکمہ جاتی ٹیموں کے نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی سالانہ آمدنی میں کمی واقع ہوگی اس حوالے سے انہیں امید ہے کہ کرکٹ بورڈ قائداعظم ٹرافی کے اگلے ایڈیشن میں خصوصی توجہ دیگا اور کھلاڑیوں کی مراعات میں مزید اضافہ گا انکے بقول محکمہ جاتی ٹیموں کے سارے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں نئے سسٹم کا یہ پہلا سیزن ہے جس میں بہتری کی مزید گنجائش نکلے گی اور پرفارم کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ وہ مکمل فٹ ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں