حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گائوں گجر کی میں بااثر افراد نے حافظ قرآن کو چور سمجھ کر اُسترے سے سراورمونچھوں کے بال مونڈ ڈالے۔ کوٹ محبت کے رہائشی حسن رضا ولد منظور احمد نے پولیس ونیکے تارڑ کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ کوٹ محبت میں بچوں کو قرآن پاک پڑھاتا ہے۔ گزشتہ روز کسی کام سے ملحقہ گائوں گجرکی گیا تو وہاںپر لیاقت علی، شعیب اﷲوغیرہ نے اسے چور سمجھ کر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں ملزمان نے اسکے سر مونچھوں اور بھنووں کے بال مونڈ دیئے جس پر پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے ایک ملزم شعیب اﷲکو گرفتارکرکے کاروائی شروع کر دی۔
حافظ آباد: چور سمجھ کر حافظ قرآن کے بال، مونچھیں، بھنویں مونڈ دیں
Sep 15, 2019