سکھ یاتریوں کی گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب آمد‘ مذہبی رسومات ادا کیں

Sep 15, 2019

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سردار اندر موہن سنگھ کی زیر قیادت127 بھارتی سکھ یاتریوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گیا ،گورودوارہ جنم استھان پہنچنے پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ عبدالرحمن شاہین ، مینجر گورودوارہ جنم استھان عتیق گیلانی ، پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کے ارکان اور گرنتھی دیا سنگھ نے بھارتی سکھ یاتریوں کا استقبال کیا بھارتی مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنا ئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، بھارتی سکھ یاتریوں کے جتھ لیڈر سردار اندر موہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی آزادی دیکھ کر دل بہت خوش ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان سکھوں کے مذہبی مقامات کی احسن دیکھ بھال اور تزئین و آرائش پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے بیحد مشکور ہیں اس موقعہ پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یاتریوں کی قیام و طعام اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے بھارتی سکھ یاتریوں نے گورودوارہ جنم استھان سمیت ننکانہ صاحب میں واقع ساتوں گورودواروں کی یاترا کی اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

مزیدخبریں