لندن (نیٹ نیوز) انگلینڈ میں سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بلنھایم پیلس میں نصب 18 قیراط خالص سونے سے بنا کموڈ چوری ہو گیا۔ اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلان کا تیار کردہ پوری طرح سے قابل استعمال مذکورہ ٹوائلٹ نمائش کی وجہ سے وہاں لگایا گیا تھا جو کہ جمعرات سے شروع ہونا تھی۔ بلنھایم پیلس کے ترجمان کے مطابق کموڈ کی مالیت 50 لاکھ ڈالرز سے زیادہ ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک 66 سالہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے تاہم ابھی تک ٹوائلٹ نہیں مل سکا۔