لاہور ( سپیشل رپورٹر) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ناظم اعلیٰ و ممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مسلمانوں کو درپیش مسائل کا سبب دین سے دوری ہے۔امت مسلمہ کو اپنی پسماندگی دور کرنے کیلئے تعلیم وتحقیق کاراستہ اختیار کرنا ہوگا ۔ انسان کی بھلائی قرآن و حدیث کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔تعلیم کے شعور سے انسان انسانیت کی منزلیں تیزی سے طے کرتا ہے، تعلیم یافتہ معاشرے کے افراد ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزدارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں سالانہ تکمیل ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے پیر سید عرفان شاہ مشہدی،ناظم اعلی جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے بھی خطاب کیاجبکہ،ممتاز عالم دین پیر ارشدگردیزی،مولانا مفتی عارف حسین،مفتی سلطان احمد،مفتی محمداحمد،مولانا اویس احمد،صاحبزادہ عبداللہ حسن،قاری سعید احمد،معلمہ خالدہ نورین،بیگم پیر ارشد گردیزی،مس آمنہ،فرحت رانی،سدرہ الیاس،ادارہ ہذاکی معلمات،اساتذہ ،طالبات سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مقررین نے اپنے خطابات میں مفتی محمدحسین نعیمی،ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بانی جامعہ نعیمیہ کی تعلیمات عصرحاضر کی علماء وطلبہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ نے اپنے لہوکانذرانہ دے کر امت کی درست سمت رہنمائی کی۔پیر سید عرفان سے مشہدی بخاری شریف کے آخری درس دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم ترقی کا سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔ تعلیم یافتہ افراد ملت کا سرمایہ ہیں۔
پسماندگی دورکرنے کیلئے امت کو تعلیم وتحقیق کا راستہ اپناناہوگا:ڈاکٹرراغب نعیمی
Sep 15, 2019