کہروڑپکا میں ڈینگی کے تین مریض سامنے آ گئے‘وکٹوریا ہسپتال منتقل

Sep 15, 2019

علی پور کانجو( مہرمحمد مر تضیٰ) کہروڑپکا میں ڈینگی کے تین مریض سامنے آ گئے‘بہاولپور منتقل ‘متاثرہ افرا د تین روز قبل کراچی سے آئے تھے ۔تفصیل کے مطابق کہروڑپکا کے نواحی علاقے حسوشاہ والا کی رہائشی زبیدہ بی بی زوجہ نذر محمد اوراس کا بیٹا رشید 9ستمبر کو کراچی سے آئے تو بیمار تھے معائنہ کروانے پر دونوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جنہیں فور ی طور پر بہاولپور ہسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ دو سرے کیس میں کنڈ احمد اثڑ کا رہائشی جہانگیر بھی ڈینگی سے متاثرہ پایا گیا یہ بھی گزشتہ تین روز قبل کراچی سے واپس آیا تھا تصدیق ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ملک احمد فرازاعوان نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید انجم کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اوروہاں پر سوئپنگ کے بعد 49گھروں میں ڈینگی مار سپرے کیا گیا اورمکینوں کا چیک اپ بھی کیا گیا جبکہ علاقے میں موجود مختلف سپاٹس کو بھی چیک کیا گیا ۔

مزیدخبریں