شاہ جیونہ زہریلی لسی سے ایک خاندان کے 28 افراد کی حالت بگڑ گئی

منڈی شاہ جیونہ(نامہ نگار)زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے بچوں،عورتوں سمیت28افراد کی حالت خراب،ہسپتال منتقل، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ رتہ متہ کے رہائشی بھرت خاندان کے بچوں ،عورتوں سمیت28افرا د کی حالت زہریلی لسی پینے سے خراب ہو گئی، متاثرین میں دو سالہ فیضان،پچاس سالہ خاتوں،پانچ سالہ فروا،نعالین،چھ سالہ ثمر،پچیس سالہ،سلطان،پچاس سالہ نوراں،بیس سالہ آصف،تیس سالہ ذکیہ،تین سالہ عالیہ،چار سالہ قاسم عباس،ملائیکہ،تین سالہ فوزیہ،چالیس سالہ نسیم،چار سالہ ردا،پچیس سالہ عباس، شامل ہیں جن کو فوری طور پر دیہی مرکز صحت شاہ جیونہ منتقل کیا گیا۔ سنئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امجد رؤف کے مطابق کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم لسی میں شامل زہریلے مواد کا معلوم نہ ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...