جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہونگے سندھ حکومت، پی پی اس کیساتھ کام نہیں کریگی: ناصرشاہ

Sep 15, 2019

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہوں گے سندھ حکومت اور پی پی اس کے ساتھ کام نہیں کرے گی وزیراعظم نے جس شخص کو کمیٹی کا سربراہ بنایا ان کا ذہنی فتور سامنے آ گیا ہے۔ ایم کیو ایم والے جو راگ الاپتے ہیں وہ انہوں نے دوبارہ شروع کر دیا، انہوں نے آتے ہی فتنہ شروع کر دیا ہے۔ فروغ نسیم نے ناصر شاہ کو جواب میں کہا کہ کمیٹی میں بیٹھنے سے انکار تب کریں جب کوئی کمیٹی میں شامل کرے ،ان کی صوابدید ہے کمیٹی میں نہ بیٹھیں ہماری صوابدید ہے کمیٹی بھی شامل کریں یا نہ کریں۔

مزیدخبریں