عظیم صوفی شاعر وارث شاہؒ کے221 ویں عرس کی تقریبات 23 ستمبر کو شروع ہونگی

جنڈیالہ شیر خان ( نامہ نگار) عظیم صوفی شاعر قصہ ’’ہیر رانجھا ‘‘کے خالق پیر سید وارث شاہ ؒ کے 221 سالانہ عرس کی تقریبات 23ستمبر سے جنڈیالہ شیر خان میں شروع ہوں گی۔ عرس کی تقریبات کا آغاز ڈی سی شیخو پو رہ ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹرپنجاب آرٹ کونسل، مقامی ایم پی اے خان شیر اکبر خان ودیگر ضلعی عہدے دار مزار کو عرق گلاب سے غسل و رسم چادر پوشی سے کریں گے۔ تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی پہلے روز قرآن خوانی، غسل، چادر پو شی، وانجو، والی بال، پنجابی مشاعرہ، دوسرے دن گھوڑوں کا رقص‘ کبڈی، رات مقابلہ ہیرخوانی، تیسرے روز رسہ کشی، دنگل، اور رات گئے صوفی نائٹ منعقد ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...