اسلامی بینکاری کے شعبے کو دوسری سہ ماہی کے دوران 32 ارب روپے منافع

Sep 15, 2019

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں اسلامی بینکاری کے شعبے نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی ( اپریل تا جون) کے دوران 32 ارب روپے کا منافع کمایا، سال 2018ء کے اسی عرصے میں اس شعبے کا نفع 15 ارب روپے رہا تھا۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2019ء کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبے کے اثاثوں کی مالیت 7.3 فیصد اضافے سے 2.992 کھرب روپے تک بڑھ گئی۔

مزیدخبریں