شیخ رشید مسلم لیگ ن کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کریں: طلال چودھری

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ شیخ رشید مسلم لیگ ن کی فکر چھوڑے، جس حکومت میں آج کل ہے اْس کی فکر کرے ،شیخ رشید اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے نواز شریف اور شہباز شریف کا نام لیتے ہیں، ہر تھالی میں چھید کرنے والا کیا جانے شہباز شریف اور نواز شریف کا کیسا رشتہ ہے،شیخ رشید بتائے ایک سال میں ریلوے کی بربادی اور حادثوں پر ہی پریس کانفرنس کی ہیں۔ہفتہ کو رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چودھری وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل ظاہر کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...