سندھ کے ٹوٹنے کا خواب دیکھنے والے خود نیست و نابود ہو جائینگے: وزیراعلیٰ سندھ

حیدرآباد/ سہون (نامہ نگاران)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کی تقسیم کا جھوٹا خواب دیکھنے والوں کا دو مہینے قبل ہی میں نے سندھ اسمبلی کے فلورپر پردہ اٹھایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ دھرتی ہے تب تک صوبہ سندھ متحد اور ایک رہے گا اور جو لوگ سندھ کے ٹوٹنے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ خود نیست و نابود ہو جائینگے۔وہ ہفتہ کو جھانگارا باجارا کے نزدیک نیئنگ شریف کے گدی نشین اور پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر انکے بیٹوں سید صالح محمد شاہ جیلانی اور سید احمد علی شاہ جیلانی سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے باتیں کر رہے تھے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال سے سندھ اور بلوچستان کی سیاست میں ایک خلا پید ا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سید غلام شاہ جیلانی پانچ مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن رہے اور سندھ اور بلوچستان کے لوگ سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر غمزدہ ہیں ۔بعد ازاں وزیر اعلی سندھ نے مرحوم سید غلام شاہ جیلانی کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما رئیس امان اللہ شاہانی ، ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفی ، ایس ایس پی جامشورو توقیر محمد نعیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...