فیروزوالہ (نامہ نگار )آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت پر پنجاب بھر میں تھانوں کے اندر غیر قانونی حراست میں رکھے گئے افراد ، ٹارچر سیلز اورپولیس تشدد کی روک تھام کیلئے انٹرنل اکائونٹبلٹی پولیس متحرک ہوگئی جس نے تھانوں کے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ شروع کردیا ہے گزشتہ روز ایس پی انٹرنل اکائونٹبلٹی پولیس خالدہ پروین نے سرکل فیروزوالہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کا اچانک دورہ کیا ، حوالات میں بند ملزمان کے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کیں اور بعدازاں ایس ایچ او کے دفتر سمیت تفتیشی افسران اور محرروں کے کمروں کی چیکنگ کرکے اس بات کی تسلی کی کہ یہاں کسی شخص کو غیر قانونی حراست میں تو نہیں رکھا گیا، بعدازاں ایس ایچ او سے اس بات کی تحریری وضاحت لی گئی کہ تھانہ ہذاٰ کی حدود میں پولیس کا کوئی نجی ٹارچر سیل موجود نہیں۔
تشدد کی روک تھام کیلئے ایس پی انٹرنل اکائونٹبلٹی کے تھانوں کے اچانک دورے
Sep 15, 2019