کرپشن اورملزموں پرتشددکرنیوالوںکیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی:سی سی پی او

Sep 15, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے تھانہ مزنگ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے حوالات، ایس ایچ او آفس اور باتھ روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے باتھ روم کی صفائی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ایس پی سول لائنز کیپٹن (ر) دوست محمد نے سی سی پی او کو تھانے اور ڈویژن کے معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔ سربراہ لاہور پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی سول لائنز کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر تھانے کے معاملات درست کئے جائیں۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک کے دورے میں وہاں موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ تھانے میں موجود آپریشنز اور انویسٹی گیشن سٹاف سے خطاب میں انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کرپشن اور ملزموں پر تشدد کی کوئی شکایت نہیں آ نی چاہیے۔ غیر قانونی حراست پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس ملازمین کے شفٹ سسٹم اور کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں