لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف فائونڈرز الائنس لاہور چیمبر کی طاقت ہے جس نے پچھلے سولہ سال سے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔بزنس کمیونٹی کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو پیاف فائونڈرز الائنس نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا اور ایوان بالا تک تاجروں اور صنعتکاروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی۔اس امر کا اظہار پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین نے برانڈرتھ روڈ اور لنڈا بازار سٹیل شیٹ مارکیٹ کے کامیاب دوروں کے موقع پر کیا۔ الیکشن2018-19 کے سلسلے میں الائنس اورامیدواران نے لاہورکی مشہو ر اور اہم تجارتی مراکز برانڈرتھ روڈ، دل محمد روڈ ،رحمان گلیاں، ریلوے روڈ آسٹریلیا چوک اور سٹیل شیٹ مارکیٹ (لنڈا بازار) کا کامیاب دورہ کیا ۔ برانڈرتھ روڈ مارکیٹ سے میاں اسلم، ملک خالد، مبشر شاہ، رانا ندیم ، عامر سہیل، آغا ذوالفقار، سید مختار علی ، طاہر منظور، ذیشان خلیل اور شیخ سجاد افضل نے اپنی مارکیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے پیاف فائونڈرز الائنس کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔