ننکانہ صاحب(نامہ نگار)چونگی نمبر 5ننکانہ واربرٹن روڈ پر کار کی ویلڈنگ کے دوران گیس والی ٹینکی پھٹ جانے سے دو افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلسنے والے افراد میں سیف اور نشاط شامل ہیں جھلسنے والے دونوں نوجوانوں کا جسم 60سے 65فیصد تک جل گیا ہے۔
گیس والی ٹینکی پھٹنے سے 2 افراد جھلس گئے‘ہسپتال منتقل
Sep 15, 2019