شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے مسیحی برادری کے تین روزہ 70 ویں سالانہ زیارت مقدسہ مریم آبادمیلے کی تقریبات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔جس میں پاکستان بھر کے علاوہ غیر ملکی کرسچن ذائرین کی بڑی تعداد اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ضلع شیخوپورہ میلہ مقدسہ مریم آباد آئے ہوئے ہیں ۔ جن کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں ۔جن میں تھری لیئر سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس ، ڈالفن فورس ،QRRفورس ، ٹریفک پولیس ، پنجاب کانسٹبلری پولیس ،لیڈی پولیس ، اورسفید پارچات ملازمان کے علاوہ رضاکارران بھی ڈیوٹی سرانجام دیں رہے ہے ۔