امام حسینؓ کی قربانی پوری امتکیلئے مشعل راہ ہے:نعمان شہزاد

جوئیانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یوسی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر آف موجوکی ملیاںنے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؓ نے میدان کربلا میں قربانی پیش کرکے اسلام کی آبیاری کی اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو درس دیا کہ جب رسول اللہ کے نظام میں کوئی نقب لگانے یا احکامات خدا و رسول کا مذاق اڑانے کی کوشش کرے تو اس کے مقابلے کیلئے میدان عمل میں نکل آنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے 72 جانثاروں کے ساتھ قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی آج ان کی یہ قربانی پوری اُمت کیلئے مشعل راہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...