ہسپتال میں ہر قسم کی ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں ـ:ڈاکٹر احمد عمار

Sep 15, 2019

مریدکے (نامہ نگار) مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد عمار آصف نے کہا ہے کہ پنجاب کے سب سے بڑے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی بھی مریض لاہور ریفر نہ کرنا پڑے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید لیبارٹری کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اس وقت ہر قسم کے آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ ہسپتال میں ہر قسم کی ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ الٹرا ساؤنڈ سمیت دیگر سہولتیں بھی فری دی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں