انتظامیہ کی ملی بھگت ‘سبزیوں کی من مرضی کی قیمتوں پر فروخت جاری

Sep 15, 2019

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)انتظامیہ سے مبینہ ملی بھگت سبزیوں کی من مرضی کی قیمتوں پر فروخت جاری ۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد،تلونڈی،شامکوٹ ،ارزانی پور و گردونواح میں سبزیاںدکاندارسرکاری ریٹ لسٹ کیمطابق فروخت کرنے کی بجائے من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جن میں گوبھی 60روپے کلو کی بجائے 100لیموں 160کی بجائے 400روپے ،آلو 70روپے کی بجائے 90روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں ۔شہریوں وقاص ،بلال ،وسیم ،عبداللہ ،ابوبکر و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دکاندار گران فروشی کی انتہا کئے ہوئے ہیں ۔ ڈی سی قصور سرکاری ریٹ لسٹ کیمطابق سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنائیں ۔

مزیدخبریں