ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد نے کہا ہے کہ ناجائزمنافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاتمام افسران جذبہ حب الوطنی کے تحت محنت کرکے اپنا شمار بنائیںاور جعلی رپورٹس جمع کرانے کی بجائے پیشہ وارانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں بہتری نہ دکھانے والے افسران کے لیے ضلع ننکانہ صاحب میں کوئی جگہ نہیں ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ٹارگٹ سامنے رکھیں اور اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے لگاتار محنت کریں، ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر پر سخت کریک ڈائون کیا جائے اور چھوٹے دکانداروں کیساتھ ساتھ بڑے سٹوروں ،ہوٹلوں،بیکرز،پٹرول پمپوں، پھلوں، سبزیوں،آٹا،چینی ،دالیں اور چاول وغیر ہ پر ناجائز منافع خوری کرنیو الوں کے خلاف سخت ایکشن لیں انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مصنوعی مہنگائی کے عذاب سے رہائی دلانے کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری اور کم ناپ تول جیسے قومی جرائم میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لیے زیادہ سے زیادہ چیکنگ اور ریڈ کریں اور انہیں بھاری جرمانے کریں ۔
منافع خوروںکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
Sep 15, 2019