آل پارٹیز کانفرنس کاعمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل اور سی تک مارچ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) آل پارٹیز کانفرنس کی کور کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف کوئی مارچ نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔اس بات کا فیصلہ کشمیر ہائوس اسلام آباد میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس کی کور کمیٹی کا اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ایکشن کمیٹی نے فیصلہ بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر مشترکہ پرامن احتجاج کیا جائے گا ۔ فیصلہ کن احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیراطلاعات کی زیر نگرانی کمیٹی قائم کی گئی ۔ آزادکشمیر کے تمام شہروں میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، فیصلہ ن لیگ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے متفقہ طور پر کیا ہے۔ یا د رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو مظفر آباد میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ان کے خطاب اور آئندہ اعلان تک ایل او سی کی طرف مارچ نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔کشمیر ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ا،پوزیشن لیڈر آزادکشمیر چوہدری یاسین سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کو زیر غور لایا گیا ،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہندوستانی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں ۔ یورپین پارلیمنٹ سمیت دنیا کے معتبر ادارے کشمیریوں کی آواز سن رہے ہیں انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانیت سسک رہی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکہ یورپین یونین اگر انسانیت کو بچانا چاہتے ہیں تو فوری مداخلت کریںر مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

ای پیپر دی نیشن