مدینے کی ریاست کی دعویدارحکومت نے جینامحال کردیا،مولاناعبدالمجیدہزاروی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)جے یوآئی کے امیرمولاناعبدالمجیدہزاروی نے کہاہے کہ مدینے کی ریاست کی دعویدارحکومت نے لوگوں کاجینامحال کردیا،غریب عوام دووقت کی روٹی کوترس رہی ہے،پاکستان کی نظریاتی ساکھ کوتبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،پوری دنیاکی یہودی لابی اورقادیانی ختم نبوت آئین میں تبدیلی کرناچاہتی ہے،کوئی بھی مائی کالال ختم نبوت کے آئین میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکتا،جے یوآئی ملک میں اسلامی نظام کانفاذچاہتی ہے،17ستمبرکے ورکرزکنونشن میں تمام کارکنان بھرپورشرکت کریں اورآزادی مارچ کیلئے بھرپورتیاری کریں،اسلام آبادمیں داخل ہوکریہودی حکومت کاخاتمہ کریں گے،قیادت جولائحہ عمل اختیارکریگی اس پرعمل کریں گے،مولاناعبدالرشیدتوحیدی،مفتی سعیدالرحمن،مفتی عبداللہ،مفتی اویس،مولاناحمداللہ ،ودیگرکا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق جے یوآئی این اے 52کاورکرزکنونشن جامعہ مسجدخاتم النبین کھنہ پل میں ہوا۔کنونشن میں امیرجے یوآئی اسلام آبادمولاناعبدالمجیدہزاروی،سینئرنائب امیرمفتی اویس،جنرل سیکرٹری مفتی عبداللہ،مولاناحمداللہ،امیراین اے 52مولانا عبدالرشیدتوحیدی،جنرل سیکرٹری مفتی سعیدالرحمن اورحلقہ52کی پوری قیادت اورکارکنان نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ورکرزکنونشن ایک جلسے کی شکل اختیارکرگیاجس میں جے یوآئی قیادت کے علاوہ یونین کونسل 18سے مسلم لیگ ن کے چیئرمین ملک وسیم ثناء نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالمجیدہزاروی،مفتی اویس،مفتی عبداللہ،مولاناحمداللہ،مولاناعبدالرشیدتوحیدی ودیگرنے کہاکہ جب سے یہ نئی حکومت بنی آپ خوددیکھیں ڈیڑھ سال پہلے ملک کہاں تھاآج آپ ہرحوالے سے دیکھیں کہ ملک اس وقت کہاں پہنچ چکاہے مہنگائی کاطوفان برپاہے،بے حیائی،فحاشی وعریانی عام ہے،ایک سال کے اندر تاریخی قرضے لئے گئے وہی وزیراعظم جوپہلے کہتاتھاکہ اگرقرضے لئے توخودکشی کرلوں گااب خودقرض لینے پر خودکشی کیوں نہیں کرتا ۔

ای پیپر دی نیشن