سعودی عرب کی آئل ریفائنری اور آئل کنووں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں : پروفیسر ساجد میر

اسلام آباد ( پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر، سیکرٹری جنرل سینٹر حافظ عبدالکریم، سینئر نائب امیر مولنا علی محمد ابو تراب نے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری اور تیل کے کنووں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے.اور کہا ہے یہ حملہ سعودی عرب پر نہیں بلکہ پورے عالم اسلام پر ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کی یہ کارروائی شدید قابل مذمت ہے۔اور اس کی پشت پناہی کرنے والے عالم اسلام کے دشمن ہیں۔انھوں نے کہا کہ کچھ عناصر ایک منظم سازش کے تحت سعودی عرب کے دشمنوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔اور عالم اسلام کے روحانی مراکز کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالم اسلام کے قلعے ہیں۔اور دشمن جو چاہے سازش کر لیں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے علماء اور عوام سعودی عرب کی پشت پر ہیں۔حرمین شریفین کا امن خراب کرنے کا مطلب پوری دنیا کا امن خراب کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت ہمارا ایمانی فریضہ ہے۔اور اس کے لیے جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عوام یک جان اور دو قالب ہیں۔اور ہم اپنے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے

ای پیپر دی نیشن