سعودی نائب وزیر خارجہ کا شاہ محمود کو فون دو طرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو 

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر رابطہ  کیا ہے اور دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، دہائیوں پر محیط، دیرینہ اور گہرے برادرانہ مراسم ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن