کابل(شنہوا+ آن لائن) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 5افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ شمالی صوبہ بدخشاں کے ضلع جرم پر طالبان کا حملہ پسپا کردیا گیا جس میں 17 عسکریت پسند مارے گئے۔ پیر کو فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے پیر کے روز علی الصبح ضلع جرم پر قبضہ کرنے کیلئے مختلف سمتوں سے بڑے پیمانے پر حملے کا آغاز کیا لیکن ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ فوجی طیاروں کی مدد سے کی جانیوالی جوابی کارروائی میں 17 عسکریت پسند ہلاک اور 1 درجن زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب افغانستان کے مغربی صوبہ بادغیس کے ضلع ابکماری میں 5 افغان فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔