لاہور (پ ر) ممتاز رہنما صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری جنرل سیکرٹری محمد یونس قادری‘ محمد جنید علی قادری اور شعبہ خواتین کی سربراہ حبیبہ یوسف نے مشترکہ بیان میں موٹر وے کے شرمناک واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بچیوں اور عورتوں سے زیادتی کے واقعات نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ان راہنماؤں نے کہا کہ سوا دو سال ہو گئے اس حکومت کو برسراقتدار آئے ہوئے پورے پاکستان میں 25, 20 واقعات ہر روز اس قسم کے ہوتے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے آج تک کسی مجرم کو سزا نہیں دی اس لئے اب یہ واقعات عام ہو گئے۔
زیادتی کے واقعات نے انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا: محمد علی قادری
Sep 15, 2020