ممبئی(یواین پی)ئی سی سی کے عبوری چیئرمین عمران خواجہ بھی بھارت کو کانٹے کی طرح چبھنے لگے، ان کی تقرری پر ہی سوالات اٹھائے جانے لگے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2016 کے بعد عمران کا سنگاپورکرکٹ ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں تو پھر وہ نمائندگی کس کی کررہے تھے؟2018 میں ان کا ڈپٹی چیئرمین کے طور پر انتخاب کیسے عمل میں آیا، آئی سی سی ممبران بھی اس تقرری پر حیران ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے معاملات گذشتہ کچھ عرصے سے اسٹیٹس کو کا شکارہیں، ششانک منوہر کی سبکدوشی کے بعد اب تک نئے چیئرمین کا انتخابی عمل شروع نہیں کیا جاسکا،گورننگ باڈی کے معاملات عبوری چیئرمین عمران خواجہ چلا رہے ہیں، اب بھارت نے ان کی تقرری پر ہی اعتراضات اٹھانا شروع کردیے، اس حوالے سے ایک اخبار کی رپورٹ میں کہا گیاکہ عثمان خواجہ کا نام آئی سی سی ویب سائٹ پر بطورسنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن ڈائریکٹر درج ہے۔ایس سی اے کاکہنا ہے کہ 2016 کے بعد سے عمران کا ان سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی گورننگ باڈی میں وہ ان کی نمائندگی کررہے ہیں، اس حوالے سے آئی سی سی کا جواز یہ ہے کہ عمران خواجہ کا تعلق سابق سنگاپورایسوسی ایشن سے ہے، سب سے بڑا سوال عمران خواجہ کی 2018 میں بطور آئی سی سی ڈپٹی چیئرمین تقرری پر اٹھایا جا رہا ہے۔
عمران خواجہ بھارت کو کانٹے کی طرح چبھنے لگے
Sep 15, 2020