کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ینگ پاک فلیگ کر کٹ کلب کے زیرِ اہتمام اور کاسو کے تعاون سے کھیلے جارہے کاسو کپ ٹی ٹویئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میںینگ پاک فلیگ فائٹرز نے اورنگزیب سلطان اکیڈمی کو نو وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں اوورینٹ بلز کلب نے ینگسٹرز اسٹارز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی،ان میچوں میں محمد فراز خان، عدنان احمد،سمیر شاہ،طیب خان،کاشف حنیف ،عمیر شاہ اور چارلس گل کی عمدہ کارکردگی تھی۔میچ کے اختتام پر کرکٹ لوورعبدل رشید نے ینگ پاک فلیگ فائٹرز کے محمد فراز خان کو شاندارآل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔
کاسو کپ ،ینگ پاک فلیگ فائٹرز اورینٹ بلز کلب کی کامیابیاں
Sep 15, 2020