ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سلوینیا کے تڈیج پوگاآر نے پندرہواں مرحلہ جیت لیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سلوینیا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا۔ سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 15ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے لیون سے گرینڈ کولمبیر تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک پہاڑ پر تھا اور سائیکل سواروں نے 174.5 کلو میٹر پر محیط مشکل فاصلہ طے کرنا تھا۔سلوینیا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 34 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کرکے پندرہواں مرحلے جیت لیا۔

ای پیپر دی نیشن