مضبوط بلدیاتی نظام کے حامل ممالک میں خوشحالی آئی:خرم نواز گنڈاپور 

Sep 15, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ جن ملکوں نے بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا وہاں امن،استحکام اور خوشحالی آئی، آئین پاکستان میں دی گئی انہیں اختیار اور وسائل دئیے گئے تو گھر کی دہلیز پر مسائل حل کرنے کے خواب کو تعبیر ملے گی۔، اگر ماضی کے حکمرانوں کی طرح صرف کلین سویپ کی کوشش کی گئی تو اس سے انتشار اور عدم استحکام بڑھے گا، اجلاس میں مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے آن لائن شرکت کی ۔

مزیدخبریں