حبیب میٹروبنک اور آدم جی لائف ایشورنس کے درمیان پراڈکٹس پروموشن کیلئے معاہدہ

Sep 15, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر)حبیب میٹروبینک اور آدم جی لائف ایشورنس کمپنی کے درمیان بینک ایشورنس پراڈکٹس کی پروموشن کے لیے سٹریٹجک معاہدے ہوا۔ اس اتحاد کا مقصد بے مثال سطح پر کسٹمر سروس کی فراہمی کے لیے اپنی کوششوں میں حبیب میٹرو کی بینکاشورنس پراڈکٹ کی پیشکش کو بڑھاناہے۔چیئرمین نشاط گروپ میاں محمد منشاء اور حبیب میٹرو بینک کے صدر اور سی ای او محسن علی نتھانی کے ساتھ دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں نے دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔توقع کی جا رہی ہے کہ معاہدے کے ذریعے بینک کے صارفین تک کسٹمر مرکوز فنانشل سلوشن کی فراہمی بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔چیئرمین نشاط گروپ میاں محمد منشاء نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’آدم جی لائف ہمیشہ تحقیق اور ترقی کے عمل کے ذریعے کاروبار کے نئے اور بہتر طریقوں جو صارفین کے لیے سہولت اور رسائی پیدا کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔حبیب میٹرو بینک کے صدر اور سی ای او محسن علی نتھانی نے تقریب کے موقع پر اس معاہدے کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے زور دیا کہ جو فنانشل سلوشنز کی حد کو وسیع کرنے میں ادا کرے گا۔

مزیدخبریں