سابق جج جسٹس (ر)فضل میراں چوہان سلیم ملک کی اپیل پرسماعت کرینگے

لاہور( سپورٹس رپورٹر) لاہورہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان ،بطورانڈیپینڈنٹ ایڈ جو ڈ یکٹر ،سلیم ملک کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔ جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی  اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے  پر سماعت ہوگی۔ سلیم ملک اب تک اس گفتگوکے حوالے سے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ، انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی منظوری کے بعد سماعت کی تاریخ اورمقام کا اعلان کردے گا۔اس وقت تک پی سی بی اس معاملے پرمزیدکوئی تبصرہ نہیںکرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن