قصور (نمائندہ نوائے وقت) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلی اور آئی جی نے یہ بتانے کے لئے پریس کانفرنس کی کہ موٹر وے واقعہ میں ملوث ملزم فرار ھوچکے ہیں۔ سی سی پی او کی گفتگو ناقابل قبول ہے۔ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی ضلعی صدر پی پی پی مرزا نسیم الحسن کی والدہ کی تعزیت کے لئے انکے گھر آمد میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ھوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی بد انتظامی صوبے میں اپنے عروج پر ھے میرے پاس الفاظ نہیں کہ یہ حکومت کس حد تک فیل ھوچکی ھے موٹر وے واقعہ سے سرشرم سے جھک گئے ہیں لیکن وزراء سی سی پی او کو ڈیفنڈ کررھے ہیں۔ سی سی پی او لاھور کا موٹروے سانحہ کے حوالے سے بیان نا قابل قبول ھے آئی جی پنجاب کو ھٹا کر سی سی پی او فخر محسوس کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کرپشن کو آپ نے ختم کرنے کا کہا تھا وہ اسوقت اپنے عروج پر ھے عمران خان صاحب اس ملک کی جان چھوڑ دیں آپ۔کے اسپیشل اسسٹنٹ پر کرپشن کے الزامات لگے ہیں آپ کے کہنے سے انکو کلین چٹ نہیںملنی اگر اسٹوری فائل کرنے والا جھوٹا ھے تو اسکو کٹہرے میں لائیں ورنہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں۔