لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی طرف سے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین کی شوگر ملز کو طلبی نوٹس اور تحقیقات کیخلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت نے کیس فائل پر لکھے گئے نوٹ میں قرار دیا ہے کہ درخواست میں اہم اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں جن کی تشریح کے لیے لارجر بنچ بنایا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی روکنے اور ہراساں کرنے سے روکنے کے اپنے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی۔