قصور میں ایک خاندان  کے 3  قتل ناجائز تعلقات کے شبہ پر ہوئے، 2 ملزم گرفتار

قصور (نمائندہ نوائے وقت) پولیس تھانہ اے ڈویژن نے گورنمنٹ  بوائز ڈگری کالج کے  قریب میاں بیوی اور جواں سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے 5 نامزد ملزموں سمیت  7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دو ملزمان گرفتار ایک روز قبل ڈگری کالج  چوک کے قریب رہائش پذیر عبدالحمید کے گھر ملزمان خلیل احمد، غفوراحمد، سلیم، رمضان اور جاوید سمیت مسلح گھس آئے اور اندھا دھند  فائرنگ شروع کردی جس سے عبدالحمید اور اسکی بیوی نائلہ بی بی موقع پر جبکہ اسکی جواں سالہ بیٹی زہرہ بتول، عمیرہ عرف ماریہ اور چھوٹی بچی کائنات اور بیٹا ولید زخمی ہوگئے تاہم ہسپتال جا کر زہرہ بتول بھی اللہ کو پیاری  ھوگئی۔ پولیس نے مقتول عبدالحمید کے بھاگ کر بچ جانے والے بیٹے علی حیدر ہاشمی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے دو نامزد ملزمان خلیل اور غفور کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ مدعی کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ ملزم سلیم کی بیوی زینب کے ساتھ مقتول عبدالحمید  کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...