خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت آج15ستمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے اور جمہوریت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ ا س سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی وسماجی جماعتوں اور تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت آج منایا جائے گا
Sep 15, 2020