لاہور (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میںگزشتہ روز سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کوئی نمایاں کمی بیشی نہیں ہوئی۔ روزمرہ اشیاء آٹا، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہیں آئی۔ ماڈل بازاروںاور اتوار بازار کے علاوہ اوپن مارکیٹ میںکہیں بھی سرکار ی ریٹوں پر سبزیاں اور پھل فروخت نہیں ہوئے۔ قیمتیں بلند سطح پر رہیں ادرک کی قیمت ریٹیل میں550 سے 600 روپے فی کلو تک رہی جبکہ لہسن کی قیمت 200 سے 300 روپے فی کلو کے درمیان رہی مٹر کی فی کلو قیمت پرچون میں 220 سے 250روپے، میتھی کی فی کلو قیمت 200 سے 220 روپے رہی جبکہ آلو کی قیمت70 سے 90 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی، اتوار کے مقابلہ میں گزشتہ روز پیاز کی قیمت میں کمی اور ٹماٹر، شملہ مرچ، گھیا کدو اور ٹینڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا سرکاری (مارکیٹ کمیٹی کے) نرخنامے کے مقابل اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں لگ بھگ 15 سے 25 فیصد اور خوشحال علاقون میں 50 فیصد تک قیمتیں زیادہ رہیں۔ سرکاری نرخنامے میں ریٹیل میں آلو کی کم ازکم قیمت 58 اور زیادہ سے زیادہ 68 روپے رہی۔ اسطرح ،پیاز کی قیمت35 سے 41روپے فی کلو، ٹماٹرکی 69سے 85روپے، لہسن 150 سے 224 روپے، ادرک کی 450 سے 550 روپے فی کلو، شملہ مرچ 135سے 140، سبز مرچ55 سے 104، لیموں کی کم از کم قیمت 86 روپے فی کلو اور زیادہ سے زیادہ 105 روپے فی کلو رہی۔ پھلوں میںسیب کی مختلف اقسام کی کم ازکم فی کلو قیمت 50 روپے اور زیادہ سے زیادہ 115 روپے فی کلو، امرود کی کم از کم قیمت فی کلو 50 اور زیادہ سے زیادہ 52 روپے۔ میٹھا فی درجن کی قیمت 70 روپے اور زیادہ سے زیادہ 110 روپے ، انگور کی 115 سے 200 روپے، آلو بخارہ کی 165 روپے فی کلو سے 170 روپے، ناشپاتی کی 85 سے 90 روپے، آم کی مختلف اقسام کی قیمت 100 روپے فی کلو سے 165 روپے فی کلو، جاپانی پھل 90 سے 95 روپے فی کلو، کیلا فی درجن کی کم از کم قیمت 60روپے اور زیادہ سے زیادہ 92روپے، آڑو کی 90 سے 200 روپے، گرما کی 52 سے 54 روپے، اناردیسی کی فی کلو کم از کم قیمت 145 روپے اور زیادہ سے زیادہ 150 روپے جبکہ انار بدانہ کی کم از کم فی کلو قیمت 247 روپے اور زیادہ سے زیادہ 252 روپے فی کلو رہی۔