لاہور (کامرس رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست کے دوران دو ارب سے زیادہ ڈالر وطن بھجوائے۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کی مجموعی ترسیلات زر پہلے سے اکتیس فیصد زیادہ رہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 2 ارب 9 کروڑ 52 لاکھ ڈالر وطن بھجوائے گئے جو اس سال جولائی کی ترسیلات زر سے تو 24.3 فیصد کم ہیں، تاہم گزشتہ سال اگست کی ترسیلات زر سے 24 فیصد زیادہ ہیں، اگست میں سعودی عرب سے 59 کروڑ 31 لاکھ ڈالر اور یو اے ای سے 40 کروڑ 96 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے اگست میں 20 کروڑ 16 لاکھ ڈالر، اور برطانیہ سے 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے، مالی سال کے پہلے دو ماہ کی ترسیلات زر مجموعی طور پر بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہیں، رواں مالی سال جولائی اور اگست کے دوران تاکین وطن کی طرف سے مجموعی طور پر 4 ارب 86 کروڑ 33 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال اس عرصے کی ترسیلات زر کا حجم 3 ارب 71 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تھا۔
اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 9 کروڑ ڈالر بھجوائے: سٹیٹ بنک
Sep 15, 2020