ہائیکورٹ: لاک ڈاؤن میں سکول فیسیں کم نہ کرنے کی درخواستیں یکجا کرنے کا حکم 

Sep 15, 2020

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران پرائیویٹ سکولوں کے فیسیں کم نہ کرنے کے معاملے پر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے طلبہ کے والدین کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار والدین کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ حکومت نے کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے فیسوں میں کمی کی تھی لیکن اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ وکیل نے بتایا کہ پرائیویٹ سکولز کو پابند کیا جائے کہ وہ فیسوں میں کمی کے نوٹیفکیشن پر عمل کریں۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 25 ستمبر  کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔ 

مزیدخبریں